Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی وزارت فیسوں میں اضافہ کرے گی

 
کویت ۔۔۔ وزارت صحت سپتالوں میں کمرے کے کرائے میں اضافے پر غور کر رہی ہے ۔ اس سے قبل ایکسرے ، الٹرا ساﺅنڈ اور دیگر خدمات کے نرخوں میں اضافہ کیاجاچکا ہے ۔ متوقع اضافہ کویتی افراد کے لئے 3 جبکہ غیر ملکیوں کے لئے 15 دینار یومیہ کے حساب سے ہو گا۔ وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ نرخ بہت کم ہیں جو مقامی افراد کےلئے ایک دینار جبکہ غیر ملکیو ںکے لئے 5 دینا رکے حساب سے لئے چارج کئے جاتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کے باشندے اور وہ افراد جن کے پاس کسی ملک کی شہریت نہیں وہ بھی کویتی شمار کئے جائیں گے ۔ 
 

شیئر: