سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع
جمعرات 31 جنوری 2019 3:00
سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے لاجسٹک خدمات اور قومی صنعتوں کے فروغ کے پروگرام کا افتتاح کرکے سعودی عرب کو آگے بڑھنے کےلئے نئی جست لگائی ہے۔ غیر معمولی ہے۔ یہ سعودی وژن 2030کا بہت بڑا پروگرام ہے۔ اس کے تحت 30ادارے ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر مملکت کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر نجی اداروں کی موثر شرکت سے بہت سارے معاہدے بھی ہوئے ہیں۔
لاجسٹک خدمات اور قومی صنعتوں کے فروغ پروگرام کا مقصد گاڑیوں ، تجدد پذیر توانائی ، حکومت اور خلا کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اسکے تحت سرمایہ کاروں کو مطلوبہ خدمات احسن شکل میں مہیا کرنا اور شفافیت کا فروغ ہے۔ اس سے 2030تک سعودی معیشت میں 1.2ٹریلین ریال لگیں گے۔ اسکے تحت 330پروگرام روبعمل لائے جائیں گے۔کنگ سلمان کمپلیکس برائے بحری مصنوعات کا قیام بھی اس کا اٹوٹ حصہ ہے۔ یہ کمپلیکس راس الخیر انڈسٹریل سٹی میں قائم کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں جازان میں متعدد صنعتی منصوبے روبعمل لائے جائیں گے۔ کنگ سلمان انرجی سٹی منصوبہ نافذ ہوگا۔ پیٹرول کو پیٹرو کیمیکل میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی اسکا حصہ ہے جس کو سعودی آرامکو اور سابک مل جل کر انجام دیں گی ۔ اس حوالے سے فوجی مصنوعات کے زبردست معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ بہت سارے قوانین اور ضوابط جاری بھی کئے گئے۔ نظر ثانی سے بھی گزارے گئے۔ سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کی غرض سے متعدد اقدامات کئے گئے۔ اعلیٰ آمدنی والی سرمایہ کاری کے مواقع بھی متعارف کرائے گئے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭