بہار: بیٹےنے لوہےکی سلاخ سے وار کرکےماں کو ہلاک کردیا
جمعرات 31 جنوری 2019 3:00
نوادا۔۔۔بہار کے ضلع نوادا کے رجولی علاقے میں بیٹے نے اپنی ضعیف والدہ کو لوہے کی سلاخ سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق ستکورواں گاؤں کا رہائشی برہم دیو کا چھوٹا بیٹا مُنّو اور اس کی ماں میں اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ماں کوشل دیوی سے بدھ کو مُنّو کا گھریلو بات پر جھگڑا ہوگیا اور طیش میں آکر اُس نے لوہے کے راڈ سے حملہ کردیاجس سے موقع پر ماں کی موت ہوگئی۔تھانہ کے سربراہ راجیو کمار نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔