Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانگ ٹیکا دلہن کی پیشانی پر چمکتا چاند

دلہن کے زیورات میں ماتھا پٹی اپنی خوبصورتی ا ور نزاکت کے سبب منفرد اہمیت کی حامل ہے .  اگر کہا جائے کہ   دلہن کی تیاری اسکے بغیرنامکمل ہے  تو غلط نہ ہو گا ۔ کچھ عرصہ قبل دلہنیں بارات کے دن کے لیے مانگ ٹیکے کا انتخاب کرتی تھیں، جن میں کندن پر بنا چاند نما مانگ ڈیزائن خاصا مقبول تھا۔ تاہم اب مانگ ٹیکا دلہن کی جیولری  کے علاوہ  بہنوں اور کزنز کی جیولری کا بھی لازمی انتخاب نظر آتا ہے جبکہ دلہنیں بارات کے لیے زیادہ تر  ماتھا پٹی کا استعمال کرتی ہیں۔سر پر سجی ماتھا پٹی کسی بھی دلہن کو شہزادیوں جیساحسن عطا کرتی ہے  . ٹرینڈز کی بات کی جائے تو ڈیزائنزماتھا پٹی کے لیے کندن اور موتیوں کے علاوہ ڈائمنڈ کا بھی اضافہ کررہے ہیں۔
 ان دنوں  ون سائیڈڈ مانگ ٹیکا بھی فیشن میں خاصا مقبول ہے .  مانگ ٹیکے کا یہ انداز زیورات میں ایک نیا اضافہ ہے۔ یہ  تین لڑیوں سے جڑا  ایک خوبصورت انداز ہے   .  فیشن ماہرین کے مطابق عام طور پر ون سائیڈڈ مانگ ٹیکا لمبا اور بیضوی چہرہ رکھنے والی خواتین پر بے حد سوٹ کرتا ہے جبکہ گو ل چہرے اور کشادہ پیشانی رکھنے والی خواتین مغلیہ طرز پر بنی مانگ ٹیکا سے جُڑی ماتھا پٹی کا انتخاب کرسکتی ہیں، جو ان کی تیاریوں کی رعنائی میں اضافہ کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلیسرین سے کریں جلد کی خوبصورتی میں اضافہ

شیئر: