Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

60فیصد گولڈ مارکیٹ پر غیر ملکیوں کا قبضہ

ریاض۔۔۔۔گولڈ مارکیٹ کی سعودائزیشن کے فیصلے پر 16برس گزرنے کے باوجود ابتک60فیصد کارکن غیر ملکی ہی ہیں۔الوطن اخبار نے یہ دعویٰ ریاض ریجن اسواق طیبہ کے فیلڈ سروے کے بعد کیا ہے۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تفتیشی مہم کے باوجود غیر ملکی کارکن گولڈ مارکیٹ پر قبضہ کئے ہوئے ہیں۔انہیں پتہ ہوتا ہے کہ مارکیٹ پر کب چھاپہ پڑیگا اور چھاپہ مہم کے افسران کب تک مارکیٹ میں ہونگے۔ اس دوران وہ دکانیں بند کرکے نکل لیتے ہیں اور جب چھاپہ مہم کا دورانیہ ختم ہوجاتا ہے تو وہ دوبارہ دکانوں پر واپس آجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -جدہ میں اونٹنی کا دودھ فروخت کرنیوالے 170افرادگرفتار

شیئر: