دلہن کے لیے جدید آئی میک اپ ٹرینڈ
دلہن کی تیاری میں عروسی لباس ، زیورات اور میک اپ ، ہر چیز بہت اہمیت کی حامل ہے . ان میں سے کسی ایک میں بھی کوئی کمی یا خامی رہ جائے تو دلہن کا حسن گہنا جاتا ہے . کسی دور میں دلہن کے لیے بھاری بھرکم زیورات اور گہرا میک اپ پسند کیا جاتا تھا تاہم بدلتے رواج اور نئے رجحانات کے مطابق اب دلہنیں نفیس جیولری اور ہلکا اور نیچرل میک اپ پسند کرتی ہیں . آئی میک اپ چہرے کا خوبصورت تاثر قائم کرنے اور آنکھوں کو دلکش اور حسین ظاہر کرنے کے لیے اپنی منفرد اہمیت رکھتا ہے . اگر آئی میک اپ کے جدید ٹرینڈز کی بات کی جائے تو رواں برس دلہنوں میں ایک سے زائد نمایاں اور گہرے آئی شیڈز لگانے کا رجحان نسبتاََ کم ہوگیا ہے اور ہلکے پھلکے آئی شیڈز کے ساتھ گلیٹر کا استعمال کرکے شمری آئی میک اَپ کو ترجیح دی جارہی ہے اکثر دلہنیں شادی کے میک اَپ کے لیے شمری لک کا ا نتخاب کرتی ہیں مگر سرد موسم میں شمری میک اَپ لک کے بجائے ہائی لائٹراور گلیٹر آئی میک اَپ کا استعمال زیادہ مفید ہے ۔بیوٹی ایکسپرٹ کے مطابق شمری لُک تصاویر کے لیے بھی مناسب نہیں، یہ بے جا چمک اور بوجھل تاثر پیدا کرتا ہے۔ چنانچہ ایک وقت میں ایک ہی فیچر کو نمایاں کرنا بہتر ہے .