لکھنؤایئرپورٹ پر1.28کروڑ روپے کا سونا ضبط
لکھنؤ۔۔۔ایئرپورٹ کسٹم حکام نے سونااسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ڈپٹی کمشنر نیہاریکا لاکھا اور ان کی ٹیم نے گزشتہ 3ماہ کے دوران 5ویں بڑی کامیابی حاصل کی۔اسمگلروں کے قبضے سے سونے کی سلاخیں برآمد کیں جسے کسٹم حکام نے سیل کردیا۔طویل عرصے بعد ایئرپورٹ کسٹم نے اتنی بڑی مقدار میں سوناضبط کیا۔یہ سونا دبئی سے آنے والی ایئر انڈیا کی پروازآئی ایکس 194کے مسافروں کے قبضے برآمد ہوا۔دیوریا کے رہنے والے امرناتھ یادواورغازی پور کے اجے کمار یادو یہ سونا اپنے بیگ میں چھپا کر لارہے تھے۔کسٹم سپرنٹنڈنٹ محمد عفی صدیقی نے بتایا کہ ٹیم میں معاون کمشنر اجیت کمار کسپوہا، سپرنٹنڈنٹ سی بی سنگھ، کمل کمار سریواستو،انسپکٹرپروین کمارمشرا، منوج کماراور وکاس چندر ورما شامل تھے۔