Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھک چکے ،افغان جنگ سے نکلنا چاہتے ہیں،ٹرمپ

  واشنگٹن ...امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ طالبان امن چاہتے ہیں اور ہم بھی نہ ختم ہونے والی جنگ سے نکلنا چاہتے ہیں۔ طالبان تھک چکے اور ہر کوئی تھک چکا ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ا فغانستان سے فوج واپس بلائیں گے لیکن وہاں انٹیلی جنس رکھیں گے۔ اگر دوبارہ مسائل نے سر اٹھایا تو پھر دیکھیںگے۔ انہوں نے کہا کہ شام سے امریکی فوجی ایک ٹائم فریم کے تحت واپس آئیں گے۔امریکی صدر نے کہاکہ عراق اور شام سے داعش کا 99 فیصد خاتمہ کر دیا۔ جلد 100 فیصد بھی کر دیں گے۔اگر کہیں خطرہ ہوا تو واپس آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عراق سے اپنے اڈے خالی نہیں کریں گے۔ ان اڈوں سے ایران پر نظر رکھیں گے کیونکہ ایران اصل مسئلہ ہے۔

شیئر: