Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری اقامہ قوانین میں تبدیلی ، کفیل کا نظام ختم

قطر۔۔۔ وزارت داخلہ نے غیر ملکیو ں کے اقامتی نظام میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔قطری اخبار الرایہ کے مطابق کفالت کے قانون کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جس میں کفیل کا نام ختم کر کے اسے " المستقدم " سے تبدیل کیاجائیگا۔ غیر ملکی کارکن سے کام کی مدت کا معاہدہ جائے گا جس کے ختم ہونے پر اسے اختیار ہو گا کہ وہ کسی دوسری جگہ کام کرسکے گا۔ دوسری جگہ کام کرنے کےلئے ورک ایگریمنٹ بنانا ہو گا ۔ کام کا معاہدہ 2 طرح کا ہوگا ۔ میعادی اور غیر میعادی ۔ اول الذکر معاہدے میں تاریخ کا تعین ہو گا جبکہ دوسرا غیر محدو د ہوگا تاہم اسکی انتہائی مدت بھی 5 برس کی ہو گی جس کے بعد اسے تجدید کیا جاسکے گا ۔ وہ غیر ملکی کارکن جو محدود مدت کے ایگریمنٹ پر کام کررہے ہیں اور ان کااپنے مستقدم سے اختلاف ہو جاتا ہے تو انہیں یہ اختیار ہو گا کہ وہ کسی دوسری جگہ کام کر سکیں تاہم اس کے لئے وزارت محنت کے ذیلی ادارے سے تحریری اجازت لینا ضروری ہو گا ۔ قطری وزارت محنت کے قانون کی شق نمبر 21 کے مطابق معاہدے کی میعاد کے دوران صاحب عمل ( کفیل ) اپنے کارکن کو کسی دوسری جگہ کام کرنے کی اجازت دے سکتا ہے تاہم اس کےلئے وزارت محنت سے تحریری طور پر اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا ۔ قانون کے مطابق محدود مدت کے معاہدے پر کام کرنے والے غیر ملکی اس وقت تک دوبارہ قطر میں نہیں آسکتے جب تک انکے معاہدے کی مدت برقرار ہے ۔ مدت ختم ہونے کے بعد وہ کسی بھی وقت دوسرے ویزے پر آسکتے ہیں ۔ ورک ایگریمنٹ کے خاتمے کا اختیار فریقین کو ہو گا ۔ 
 

شیئر: