Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رومانیہ سے دہلی آکر کھاتوں سے رقم چُرانے والا گروہ گرفتار

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں صدر بازار پولیس نے اے ٹی ایم کارڈ کی کلوننگ کر کے لوگوں کے کھاتوں سے رقم نکالنے والا5افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔ ان کا کام اے ٹی ایم مراکز میں اسکیمرز اور کیمروں کی تنصیب تھی ۔ ڈی سی پی نپور پرساد نے بتایا کہ صدر بازار میں نصب آئی ڈی بی آئی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں اسکیمرلگنے کی اطلاع ایک نوجوان نے دی جس کے بعدفوراً بینک افسران اور پولیس کو باخبر کیا گیا۔صدر بازارپولیس موقع پر پہنچی اور دھوکہ بازی اور دیگر دفعات کے تحت کیس درج کرکے اے ٹی ایم بوتھ میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا جس میں 2غیر ملکی لڑکیاں اسکیمر اور کیمرہ نصب کرتے ہوئے نظر آئیں جنہوں نے اپنا چہرہ کپڑے سے چھپا رکھا تھا۔خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پولیس نے ملزم خواتین ایرینا اور ایلیسابیٹا کو اس وقت دبوچ لیا جب وہ دوبارہ اسی اے ٹی ایم مرکز آئیں۔ان کی نشاندہی پر پولیس نے گروہ میں شامل کوشٹاشو اننا، لیوترو لون اور نسٹر لیئے کو گرفتارکرلیا۔پانچوں ملزمان ایک ماہ قبل رومانیہ سے میڈیکل اورسیاحتی ویزے پر دہلی پہنچے تھے اور کالا قاضی علاقے میں کرائے کی مکان میں مقیم  تھے۔غیر ملکی شہریوں کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ہی رومانیہ کے سفیر اور وزار ت خارجہ کو اطلاع دیدی۔ پولیس کے مطابق گروہ کیخلاف صدر بازار اور مالویہ نگر پولیس اسٹیشن میں 8سے زائد مقدمات درج ہیں۔ملزمان سے مزیدتحقیقات جاری ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوپی: انتخابی مہم کیلئے ہر اسمبلی حلقے میں بنائے جائیں گے 2،2ہیلی پیڈ

شیئر: