Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی : 5فروری کو صرف پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی

  دبئی ..... دبئی حکومت کے میڈیا سینٹر نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ 5فروری کو گاڑیاں بندرہیں گی صرف پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی۔2010ءمیں اس پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا۔ آئندہ بھی اسے نافذ کیا جائیگا۔ اس کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو محدود کرنا اور بڑے پیمانے پر پبلک ٹرانسپورٹ سے استفادے کارجحان پیدا کرنا ہے۔ دبئی بلدیہ کے ڈائریکٹر جنرل حسین ناصر لوتاہ نے بتایا کہ اسی کے ساتھ شجر کاری مہم بھی چلائی جائیگی۔ اس میں 1070ادارے حصہ لیں گے۔ سرکاری اداروں ، محکموں کے اعلیٰ عہدیدار بھی مہم میں شریک ہونگے۔ مہم چلانے سے قبل درختوں کی گنتی ہوگی تاکہ شجر کاری مہم کے نتیجے میں درختوں میں ہونے والے اضافے کا بخوبی علم ہوسکے۔ گاڑیوں سے آزاد شہر پروگرام کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو قابو کرنا ہے۔ بلدیہ میں صحت و ماحولیات و سلامتی ادارے کے معاون سربراہ اعلیٰ خالد العواجی نے بتایا کہ گزشتہ سال 30ہزار سے زیادہ گاڑیاں سڑکوں پر نہیں آئیں اور اکثرلوگوں نے ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کی۔ دوسری جانب دبئی پولیس کے معاون کمانڈر جنرل میجر جنرل محمد الزفین نے بتایا کہ دبئی میں ڈرائیوروں کو انتہائی رفتار کے قریب پہنچنے پر انتباہی نظام متعارف کرایا جائیگا۔ اسکا مقصد یہ ہے کہ ڈرائیور حضرات ٹریفک خلاف ورزیوں سے بچ سکیں۔بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ڈرائیور کو احساس ہی نہیں ہوتا کہ اسکی گاڑی کی رفتار حد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ نئے نظام کی بدولت اس بات کی تلافی ہوجائیگی۔ دبئی میں 500سے زیادہ راڈار جگہ جگہ لگے ہوئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر انتباہی نظام موثر ہوسکے گا۔
 

شیئر: