Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل صالح اورخالدکھرل پیپلزپارٹی میں شامل

کراچی ...سابق صدراورپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین آصف علی زردار ی سے سابق وفاقی وزیرفیصل صالح حیات اورخالدخان کھرل نے ملاقات کی۔دونوں رہنماوں نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزمیں شامل ہونے کااعلان کردیا۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ فیصل صالح حیات اورخالداحمدخان کھرل اورحیدرکھرل نے پیر کوکراچی میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔آئندہ انتخابات کے حوالے سے اموربھی زیربحث آئے ۔ زرداری نے آئندہ الیکشن میں پنجاب کے حوالے سے انتخابی حکمت عملی سے بھی انہیں آگاہ کیا۔
 

شیئر: