Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعصابی تناو دور کرنے کیلئے نئی ایپ

  نیویارک .....  امریکہ کی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اب ایک ایسا اسمارٹ فون تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو آپ کے دوسرے روایتی کام کے ساتھ آپ کی پریشانی بھی دور کرتا ہے اور اعصابی تناوسے بھی نجات دلاتا ہے۔ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسی 13تیز رفتار منی ایپس کو دریافت کرنے انہیں انٹیلی کیئر کا نام دیا ہے تجربے کے دوران اسے 50فیصد موثر اور کارآمد پایا گیا۔ جو لوگ جن میں 4یا 4سے زیادہ مرتبہ اپنے اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں وہ بالعموم نفسیاتی عارضے کا شکار ہونے کے قریب پہنچ جاتے ہیں۔ مگر نئے اسمارٹ فون سے جو لہریں نکلیں گی وہ ایک طرح سے اعصابی تناو ختم کرنے کا موثر ذریعہ ہونگی۔ یہ تحقیقی رپورٹ میڈیکل انٹرنیٹ ریسرچ جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ اسے بنانے والوں کاکہناہے کہ بہت سے لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے خود کو کوسنے لگتے ہیں۔ ایسے لوگ بھی اس سے استفادہ کرسکیں گے۔ اس تحقیقی رپورٹ کے مصنف ڈیوڈ موہر ہیں جن کا کہناہے کہ بہت سے لوگوں کی حالت اسمارٹ فون کی وجہ سے بہتر ہورہی ہے۔
 

شیئر: