Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون

لندن...برطانیہ میں بھکاریوں نے پورے نظام کو چیلنج کردیا ۔عدالت کو بتایاگیا کہ بھکاری ماہانہ 2000پونڈ تک حاصل کرلیتے ہیں۔ سڑک پر خود کو بے گھر بتاتے ہوئے بھیک مانگنے والوںکی اکثریت کا اپنا گھر ہوتا ہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے34فورسز نے بھکاریوںکیخلاف کریک ڈاون شروع کررکھا ہے۔پولیس رپورٹ کےمطابق2014ءمیں 1002بھکاریوں کو پکڑاگیا جن کا دعویٰ تھا کہ وہ سڑکوں پر رہتے ہیں اور ان کے پاس سرچھپانے کوآشیانہ نہیں تاہم تفتیش سے معلوم ہوا کہ محض199ایسے بھکاری ہیں جن کے پاس واقعی گھر نہیں جبکہ باقی جھوٹ بول کر حکومتی امداد لیتے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ہر9میں سے 8بھکاریوں کے پاس مکانات ہیں۔یہ لوگ دھوکہ دیتے ہیں اور اصل حقدار کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔عدالت سے مطالبہ کیاگیا کہ موجود بینیفٹ نظام کو درست کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔

شیئر: