Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں کی نگہداشت کیسے کریں

لمبے خوبصورت مضبوط اور گھنے بال تمام خواتین کا خواب ہوتے ہیں ۔ اپنے بالوں کی کیئر کو اولین ترجیح بنا کر آپ بھی لمبے اور خوبصورت بال حاصل کر سکتی ہے ۔ کچھ بنیادی اقدامات جیسا کہ بالوں کو زیادہ درجہ حرارت سے محفوظ رکھنا ، مناسب وقفے سے بالوں کو ٹرم کروانا ، ایسے شیمپو جو سر کی جلد اور بالوں کو خشک کرنے کا سبب بنے ان سے اجتناب کرنا اور سب سے اہم یہ کہ بالوں میں اچھے اور معیاری ہیئرآئل سے مساج کرنا بالوں کا کھویا ہوا حسن واپس لوٹا سکتے ہیں ۔ ہیرآئل بالوں کو جڑوں سے سروں تک غذائیت فراہم کرکے ان کی نشوونما میں اضافہ ، جڑوں کی مضبوطی اور بال ٹوٹنے اور گرنے کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔ ایسے تیل جن میں کیراٹن پروٹین موجود ہو بالوں کے متاثرہ حصوں کی مرمت اور بحالی کا کام کرتے ہیں ۔ بازار میں ایسے بھی بہت سے ہیر آئل دستیاب ہیں جن میں کولیجن پروٹین ، ویٹ پروٹین اور وٹامن بی 7 موجود ہوتے ہیں یہ بالوں کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں اور تیزی سے نشوونما میں مدد دیتے ہیں ۔ یہ تیل ان بالوں کے لئے بہترین ہیں جو کمزور اور روکھے ہوں اور جنہیں زیادہ والیوم کی ضرورت ہو ۔ بہت سے ہیر آئل بالوں کی کنڈیشننگ کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں ۔ ان میں موجود قدرتی اجزاء بالوں کا روکھا پن دور کرکے انہیں نرم و ملائم اور چمکدار بناتے ہیں ۔ اگر آپ کے بال پتلے اور کمزور ہیں اور آپ کسی اچھے ہیر آئل کی تلاش میں ہیں تو اپنے بالوں کے لئے ایسے آئل کا انتخاب کریں جس میں وٹامن اے ، بی 5 ، ایف اور بائیوٹن موجود ہو یہ گرتے بالوں کی روک تھام اور نئے بالوں سے افزائش کے ذریعے بالوں کو مضبوط اور گھنا بناتے ہیں ۔ آلیو ، جوجوبا اور لیونڈر آئل بالوں میں نمی اور چکنائی کو بحال کر کے انہیں نرم و ملائم اور چمکدار بنانے میں مدد دیتے ہیں . 
یہ بھی پڑھیں:آپ کی جلد کے لیے درست موسچرائزر کونسا ہے ؟

شیئر: