Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بٹلہ ہاؤس : جھگی بستی میں خوفناک آتشزگی، 80 جھگیاں جل کرراکھ

نئی دہلی۔۔۔جنوب مشرقی دہلی کے بٹلہ ہائوس علاقے میں قائم جھگی بستی میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے تقریباً 80 جھگیاں جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔ اپولیس اور فائر بریگیڈ کی 10گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کافی جدوجہد کے بعد آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔اس واقعہ سےتقریبا 400افراد سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہوگئے۔فائر بریگیڈ کے افسر نے بتایا کہ آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -کیرلا کے ماہی گیروں کو نوبل امن انعام سے نوازا جائے، ششی تھرور

شیئر: