Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیکل کے طالب علم نے خودکشی کرلی

پشاور:  میڈیکل کے آخری سال کے طالب علم نے ہاسٹل کے کمرے میں خودکشی کرلی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خیبر میڈیکل کالج میں فائنل ایئر کے طالب علم نے ہاسٹل کے کمرے میں خودکشی کرلی۔ 24 سالہ طالب علم تسنیم انجم نے سینا ہال ہاسٹل کے کمرہ نمبر 252 میں پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لی۔ بتایا جاتا ہے کہ طالب علم تسنیم کا تعلق مردان سے ہے۔
خیبر میڈیکل کالج کے ڈین کا کہنا ہے کہ طالب علم کے دوستوں سے پتا چلا ہے کہ وہ ہونہار طالب علم تھا جبکہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ طالب علم ذہنی تناؤ کا شکار تھا تاہم لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - -  -ق لیگ کی تحریک انصاف کو علیحدگی کی دھمکی

شیئر: