Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائس ویلفیئر قونصلر نجیب اللہ کا دورہ طائف

 
 رانا خالد کی رہائش پر سماجی شخصیات سے ملاقات، بیرون ملک مقیم پاکستانی اوورسیز فاونڈیشن کی رکنیت حاصل کریں،نجیب اللہ
 
ام علی بڈانی ۔ طائف
 
وائس ویلفیئر قونصلر نجیب اللہ خان نے طائف کا دورہ کیا۔ جیل میں پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی۔ ان کے مسائل سنے۔ سفارتخانہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین د ہانی کرائی۔ انہوں نے محکمہ الجزائیہ جا کر ایک معاملے پر قاضی سے بھی ملاقات کی۔ بعدازاں رانا خالد کی رہائش پر سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔ جس میں طائف پاکستانی اسکول کے پرنسپل قیصر خان ،مسلم لیگ (ن) طائف کے صدر راجہ ظفر اقبال، چیئرمین پاکستان میڈیا کونسل ممتاز احمد بڈانی ،جنرل سیکریٹری چوہدری سرفراز احمد، کوآرڈینیٹر حافظ ذاکر جذبی، صحافی عمران بھٹی، ڈاکٹر فورم کے چیئرمین ڈاکٹر خورشید انور ، ڈاکٹر مبین، ڈاکٹر سعید شامل تھے۔ اس موقع پر نجیب اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم بہت سیدھی ہے جب کوئی پاکستان سے سعودی عرب آتا ہے تو ایئرپورٹ پر انجان لوگوں سے بھی سامان لے آتے ہیں جس کے باعث یہاں آکر انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستانی بھائیوں کو چاہئے کہ جب ھی وہ مملکت آئیں تو احتیاط سے کام لیتے ہوئے کسی اجنبی کا سامان لانے کی کوشش نہ کریں ۔کسی جاننے والے کا سامان بھی لانے سے گریز کیا جائے۔ بعض لوگ ادویہ وغیرہ بھی دیدیتے ہیں۔ بہت سی ایسی ادویہ جو ڈرگ میں شامل ہیں، انہےں یہاں لانا منع ہے ۔ کئی پاکستانی بے قصور ہونے کے باوجود جیل میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اوورسیز پاکستان فاونڈیشن کی رکنیت حاصل کرنی چاہئے۔ پاکستانیوں کو اس کے فوائد معلوم نہیں۔ پاکستا ن کے میڈیکل اور تعلیمی اداروں میں کوٹہ رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قونصلیٹ ہر وقت آپ کے مسائل کے حل کیلئے موجود ہے۔ پاکستانیو ںکا کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو قونصلیٹ سے رابطہ کریں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر خورشید انور اور راجہ ظفر اقبال نے کہا کہ نجیب اللہ خان نیک نیت اور فرض شناس افسر ہیں ان سے مل کر اپنائیت محسوس ہوئی۔ بہت اہم ایشوز زیر بحث آئے۔ امید ہے کہ آئندہ بھی وہ اسی طرح کمیونٹی سے رابطے میں رہیں گے اور اپنے مفید مشوروں سے کمیونٹی کو نوازتے رہیں گے۔
******

شیئر: