Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں 16800کمپنیوں کی سرمایہ کاری

دبئی۔۔۔۔۔ریاست دبئی نے 2016کے دوران تیل سستا ہونے سے خسارے کی تلافی 16800کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرکے کرلی۔ دبئی ایوان تجارت کے ارکان کی تعداد 2لاکھ 1سے تجاوز کرگئی ارکا ن کی تعداد میں 9فیصد اضافہ ہوا۔ ایوان تجارت نے گزشتہ سال کے دوران تجارتی سرگرمیوں میں استحکام برقرار رکھا۔برآمدات اور ری ایکسپورٹ کے حوالے سے 273ارب درہم کا کاروبار ہوا۔ دبئی نے سب سے زیادہ سامان سعودی عرب برآمد کیا۔87.7ارب درہم کا سامان سعودی عرب بھیجا گیا۔

شیئر: