Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل، پارلیمنٹ کے قریب خود کش دھماکے ،متعدد ہلاک

کابل... کابل میں منگل کوافغان پارلیمنٹ کے قریب یکے بعدد یگرے 2 دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک جب کہ80 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر عام شہری اور پارلیمنٹ کے ملازمین ہیں۔ دھماکے اس وقت ہو ئے جب ملازمین پارلیمنٹ ہاوس سے باہر نکل رہے تھے۔ زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکارنے بتایا کہ پہلادھماکا خودکش تھا۔ حملہ آور نے خود کو دروازے کے باہر دھماکا خیز مواد سے اڑایا ۔کئی ملازمین ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ دوسرا دھماکا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے سڑک پر پارک کار کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کے اثرات دور دور تک محسوس کئے گئے۔خبر رساں ایجنسیوں نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے خود کش تھے۔ 30افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی ۔طالبان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ افغان انٹیلی جنس کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی نشانہ تھی۔

 

شیئر: