Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشتہارات اور ہورڈنگز سے امیدواروں کی تصاویر ہٹانے کا حکم

نئی دہلی...الیکشن کمیشن نے جن 5ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کیا ہے ان ریاستوں کے چیف الیکشن افسران کو ہدایات جاری کی ہےں کہ انتخابی ہورڈنگز اور اشتہارات پر سے سیاستدانوں اور امیدواروں کی تصاویر ہٹا دی جائیں۔ منگل کو جاری حکم ناموں میں کہا گیا کہ کسی بھی پارٹی کے سربراہ یا اہم لیڈر یا پھر اس پارٹی کے امیدوار کی تصویر ہورڈنگز اور اشتہارات میں نہیں ہونی چاہئے ۔ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ تصاویر کو ہٹانا ممکن نہیں تو پھر ان کو بہتر طریقے سے ڈھانپ دیا جائے تاکہ وہ رائے دہندگان کو نظر نہ آئے۔ حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسے نعرے بھی ہٹا دئیے جائیں جو کسی بھی پارٹی نے اپنی کارکردگی سے متعلق تحریر کرائے ہیں۔ کسی بھی سرکاری دستاویز پر ، کسی سیاستداں کی کوئی تصویر نہیں ہونی چاہیے بشرطیکہ وہ دستاویز عوام میں تقسیم نہ کی جارہی ہو۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 5ریاستوں اترپردیش ، اتراکھنڈ ، پنجاب، گوا اور منی پور میں 11جنوری سے اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ جہاں اعلان کے فوراً بعد ہی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔ 

 

شیئر: