Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرل فرینڈ کے چکر میں نابالغ کا قتل؟

نئی دہلی۔۔۔گرل فرینڈ سے دوستی کرنے پر نابالغ لڑکوں کے گروپ نے 14سال کے لڑکے کو چاقو سے وار کرکے قتل کردیا۔مرنیوالے کی شناخت قدرت کے طور پر ہوئی۔قتل کے بعدگروپ کے چاروں لڑکے موقع سے فرار ہوگئے۔خون میں لت پت لڑکے کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3نابالغ لڑکوں کو گرفتارکرلیا جبکہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق قدرت اہل خانہ کے ہمراہ گایتری کالونی ،پنجابی بستی آنند پروفت میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ والدین کے ساتھ قدرت  بھی محنت مزدور ی کرتا تھا۔ وہ شام کو جب گھر واپس آیاتو ماں نے قدرت کو چائے لانے کیلئے بھیجا ۔ الزام ہے کہ ذخیرہ کے رہنے والے 4نابالغ لڑکوں نے قدرت کوبات چیت کے بہانے بلایا اور اس سے گالم گلوچ شروع کردی اور اس پر چاقو سے حملہ کرکے لہو لہان کردیا۔ موقع پر موجود قدت  کے دوست کے بیان پر پولیس نے قتل کا کیس درج کرکے 3لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ جس لڑکی سے قدت  کی دوستی تھی اسی کو ملزم بھی چاہتا تھا۔ملزم نے قدرت کو راہیں الگ کرنے کیلئے دھمکیاں بھی دیں مگر بے سود ثابت ہوئیں۔بالآخر نابالغ دوستوں کے گروپ نے قدرت  کو موت کی نیند سلا دیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -الٰہ آباد اور کارپوریشن بینک پر 3.5کروڑ کا جرمانہ

شیئر: