Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرتے بالوں کی روک تھام کیسے ممکن بنائیں

بالوں کا گرنا ایک ایسا مسئلہ ہے جو تقریباً ہر شخص کو متاثر کرتا ہے اور اس کی روک تھام ایک مشکل مرحلہ ہے ۔ عام طور پر مرد خواتین کے مقابلے میں بالوں کے گرنے اور گنج پن کا زیادہ شکار ہوتے ہیں ۔ بالوں کے گرنے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں بڑھتی عمر ، ہارمونز کا عدم توازن ، فیملی ہسٹری، اسٹریس اور مختلف ادویات کے اثرات شامل ہیں ۔ اگرچہ بالوں کا گرنا  ایک عام بات ہے تاہم اگر آپ اس میں غیرمعمولی فرق محسوس کر رہے ہیں تو فوراً کسی اچھے  ماہر جلد سے رابطہ کریں ۔ 
اگر بالوں کے مسائل آپ کی فیملی ہسٹری کا حصہ ہیں اور آپ کو وراثت میں ملے ہیں تو  یہ آپ کا جینیاتی مسئلہ ہے جس کا علاج ناممکن ہے ۔ البتہ بالوں کے گرنے کی دیگر وجوہات پر قابوپایا جاسکتا ہے ۔ 
اپنے بالوں کی دیکھ بھال کے معاملے میں احتیاط سے کام لیں اور بہت ٹائٹ قسم کے ہیئر اسٹائل جیساکہ بریڈ ، بن اور پونی ٹیل بنانے سے گریز کریں ۔ بالوں کو بلاوجہ کھینچنے اور انگلی یا کسی اور چیز کے گرد لپیٹنے سے بھی احتراز برتیں ۔ 
ایسی ادویات کے استعمال سے گریز کریں جو بالوں کے گرنے کا سبب بنتی ہوں ۔ 
مصنوعی طریقوں پر مبنی ہیئر ٹریٹمنٹ سے گریز کریں جیسا کہ ہاٹ رولرز ، کرلنگ آئرن اور ہاٹ آئل ٹریٹمنٹ وغیرہ ۔ 
بالوں کو دھوتے اور کنگھا کرتے وقت احتیاط اور نرمی سے کام لیں ۔ 
بالوں کو سورج کی تیز دھوپ اور الٹراوائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھیں ۔ باہر نکلتے وقت بالوں کو سکارف کی مدد سے ڈھانپ لیں ۔ 
مرد اگر سموکنگ کی عادت میں مبتلا  ہیں  تو گرتے بالوں کی روک تھام کے لئے سموکنگ سے جان چھڑائیں کیوں کہ تحقیقات کے مطابق یہ بالوں کے گرنے کا سبب بنتی ہے ۔ 
اگر ان تمام اقدامات کے بعد بھی گرتے بالوں کی روک تھام ممکن نہ ہو سکے تو فوراً سے پیشتر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔
 یہ بھی پڑھیں:جلد کی حفاظت اور قدرتی کلینزنگ

شیئر: