Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قندھار میں دھماکہ،9ہلاک،اماراتی سفیر زخمی

کابل... قندھار میں منگل کو دھماکے سے9 افراد ہلاک اورمتحدہ عرب امارات کے سفیر اور اورگورنر قندھار سمیت متعدد افراد زائد زخمی ہوگئے ۔ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکہ قندھار کے گیسٹ ہاﺅس میں ہو۔ا جہاں اماراتی سفیر افغان حکام کے ساتھ اجلاس میں شریک تھے ۔ زخمیوں میں بیشتر متحدہ عرب امارات کے سفارتکار ہیں۔امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی میں اماراتی سفیر اور دیگر سفارتکار زخمی ہوئے۔سعودی عرب اور پاکستان نے کابل اور قندھار میں دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

 

شیئر: