Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمر اور گھٹنے کے درد کاموسم کی تبدیلی سے تعلق ؟

سڈنی..آسٹریلیا میں کی گئی ایک تحقیق کے بعد کہاگیا ہے کہ کمر اور گھٹنے میں درد کا سرد موسم سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔آسٹریلوی ماہرین طب نے تحقیق کےلئے1000ایسے افراد کو منتخب کیاجنہیں کمر درد رہتا تھا جبکہ 350وہ لوگ تھے جنہیں گھٹنے میں درد کی شکایت تھی۔ماہرین نے مختلف موسموں میں درجہ حرارت نوٹ کرتے ہوئے تحقیق کےلئے منتخب افراد کے درد کی شدت کا اندازہ لگایاگیا۔ماہرین نے کہا کہ اکثر افرادکو صرف گمان ہوجاتا ہے کہ انہیں سردی یا بارش سے درد ہورہا ہے جبکہ حقیقت کااس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ماہرین کے مطابق عموماً انہیں جس ماہ میں درد یا بیماری کے آثار نمایاں ہوتے ہیں وہ اسے یاد نہیں رکھ پاتے ۔ جب سردی یا بارش میں درد کی شدت وقت کی وجہ سے بڑ ھ چکی ہوتی ہے تو سمجھتے ہیں کہ یہ موسم کی تبدیلی کا اثر ہے۔ماہرین طب نے آخرمیں یہی نتیجہ اخذ کیا کہ شروع سے چلے آنے والے روایتی گمان کو موسم کی تبدیلی کا نام دیدیاگیا ہے ۔
 
 

 

شیئر: