Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری خط رضیہ بٹ کا ناول ہے،شیخ رشید

 اسلام آباد..پانامہ کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے اپنے دلائل مکمل کر لئے۔ نعیم بخاری نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے۔ بلیک لاءڈکشنری کے مطابق زیرکفالت وہ ہوتا ہے جس کے اخراجات کوئی دوسرا شخص برداشت کرے۔نوازشریف نے مریم کو کروڑوں روپے بطور تحفہ دئیے۔مریم نواز کے پاس آف شور کمپنیوں کے لیے پیسہ نہیں تھا۔آف شور کمپنیوں کے لئے مریم کو رقم نوازشریف نے دی۔ ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کی بیٹی کی شادی کے بعد کفالت اس کا شوہر کرے۔ ریکارڈ کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کوئی آمدن نہیں تھی۔جسٹس شیخ عظمت نے استفسار کیا کہ اگر آپ کی تعریف مان لیں تو کیا مریم حسین نواز کے زیر کفالت ہیں۔ اب بھی یہ تعین ہونا باقی ہے کہ فلیٹس کب خریدے گئے۔عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم کی نا اہلی کا فیصلہ چاہتے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے دلائل میں کہا کہ نواز شریف پانا مہ کیس میں براہ راست ملوث ہیں۔شریف خاندان قطری خط کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ قطری خط رضیہ بٹ کا ناول ہے۔ سنی سنائی بات کا کوئی ثبوت نہیں ہوتا۔ قانون کے مطابق زبانی ثبوت براہ راست ہونا چاہیے۔ اس خط کے پیچھے اصل چہرہ سیف الرحمن کا ہے۔

 

شیئر: