Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ رشید کے خلاف پی ٹی آئی کے اندر سے مخالفت

اسلام آباد:  وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پی ٹی آئی کے اندر سے مخالفت سامنے آنا شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجا ریاض نے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کمیٹی میں پی ٹی آئی کے ارکان موجود ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق راجا ریاض کا کہنا ہے کہ شہباز شریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں گے وہاں ہم رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ کمیٹی میں پہلے سے موجود تمام ارکان دیانت داری سے کام کریں گے، اور کمیٹی وہی کام کرے گی جو ملک کے مفاد میں ہوگا، اُدھر شہبازشریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے معاملے پر بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے سینیٹر احمد خان کاکہنا ہے کہ شہبازشریف کو ووٹنگ کے ذریعے ہٹایا جاسکتا ہے، ہم حکومت کے اتحادی ہیں، حکومت کا ساتھ دیں گے ۔
مزید پڑھیں:- - -  - -کراچی کی ہوا مضر صحت ہو گئی‘ کھڑکیاں بند رکھنے کا مشورہ

شیئر: