Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ نے دی سابق سی بی آئی افسر کو پیچھے بیٹھنے کی سزا،ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے سابق عبوری سربراہ  ناگیشور راؤ کے معافی نامہ کومسترد کردیا ۔ چیف جسٹس رنجن گگوئی کی زیر صدارت بنچ نے کہا کہ ناگیشور راؤسپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اسلئے ان پرایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔علاوہ ازیں عدالت نے کارروائی ختم ہونے تک انہیں دن بھرپیچھے بیٹھے رہنے کا حکم دیا ۔واضح ہو کہ سی بی آئی کے سابق عبوری سربراہ بہار میں ضلع مظفرپور کے شیلٹر ہوم زیادتی کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے چیف سی بی آئی افسر اے کے شرما کا17جنوری کوسی بی آئی سے سی آر پی ایف میں تبادلہ کردیا تھا۔ اس پرناگیشور راؤ نے بغیر شرط سپریم کورٹ سے معافی مانگتے ہوئے عدالت میں معافی نامہ داخل کردیا تھا ۔ اس دوران راؤ کی جانبسے پیش ہونیوالے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے دلیل دی کہ راؤ کا 30 سالہ کیریئر بے داغ رہا اور وہ اپنی غلطی پر معافی طلب کر چکے ہیں ۔انہوں نے چیف جسٹس سے کہا کہ’’ مائی لارڈ‘‘ پلیز انہیں معاف کردیجئے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ناگیشورکی معافی قابل قبول نہیں اور انہیں توہین عدالت کا مرتکب قراردیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -لکھنؤ: پرینکا گاندھی کی ریلی میں 50سے زائدافراد کے موبائل چوری

 

 

شیئر: