Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی انتقال کر گئے

کراچی.. گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی علالت کے باعث بدھ کو انتقال کرگئے۔ ان کی عمر78برس تھی۔ ترجمان کے مطابق سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ گورنر کا حلف اٹھانے کے بعد بھی انفیکشن کے باعث ایک ماہ تک زیر علاج رہے۔سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سندھ کے 31ویں گورنر تھے۔ سعیدالزمان نے 11 نومبر 2016 کو گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔صرف 2 ماہ 2 دن گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔صدر ممنون اور وزیر اعظم نواز شریف نے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تعزیتی پیغام میں کہا کہ قانون وانصاف کے لئے سعیدالزماں صدیقی کی گراں قدر خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ دریں اثناءاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر بن گئے۔نئے گورنر کی نامزدگی اور حلف برداری تک قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔

شیئر: