چندولی میں ’’مورتی‘‘ کے مسئلے پر ہنگامہ، بسوں میں توڑ پھوڑ ،گاڑیاں نذر آتش
جمعرات 14 فروری 2019 3:00
وارانسی۔۔۔اتر پردیش میں ضلع چندولی کے علی نگر کی نئی بستی میں مورتی کے مسئلے پر 2فریقوں میں تنازع کے بعد فساد برپا ہوگیا۔ شرپسندوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیاجس میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔شرپسندوں نے موقع پرموجود گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں نذر آتش کردیں اوراسکول کی بس میں توڑ پھوڑکی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیااور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے شرپسندوں کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی۔