Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا دورہ،فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں،عمران

اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معزز مہمان سعودی  ولی عہد کا اسلام آباد پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا جائےگا۔ وزیر اعظم نے ولی عہد کے دورے کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔ جمعرات کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔وزیر اعظم نے سعودی ولی عہدکے پاکستان پہنچنے پر استقبال ، پاکستان میں مصروفیات اور معزز مہمانوں کےلئے کیے جانے والے دیگر انتظامات کا خود جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آج پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لئے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کےلئے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ آسان ویزا اور کاروبار کے لئے تمام ضروری سہو لتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا۔انہوںنے کہاکہ یہ ہے نیا پاکستان جس کی طرف آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

شیئر: