متحد ہو کر دہشتگردی کو جڑسےاکھاڑ پھینکا جائے، کانگریس
ممبئی- - - - کشمیرکے ضلع پلوامہ میں دہشتگردانہ حملے میں سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی ہلاکت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔اس کے خلاف کانگریسی رہنماؤں اور کارکنان کے علاوہ مقامی لوگوں نےبلاتفریق مذہب وملت احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مہاراشٹر کانگریس کے سیکریٹری سید ذیشان احمد نےالزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی نہ صرف کشمیرمیں بے معنی ثابت ہوئیں بلکہ خفیہ ایجنسیاں بھی حملے کی سازش کو روکنے میں ناکام نظر آئیں۔مظاہرین نے کہا کہ کشمیری عوام کا اعتماد بحال کرکے انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا حکومت اور ہندوستانی معاشرے کی ذمہ داری ۔ کشمیری عوام کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے اور ان کی مشکلات حل کی جائیں۔ملک کے عواممتحد ہوکر دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑپھینکیں اورس حملے میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔واضح ہو کہ گزشتہ روز کشمیر میں سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کا قافلہ پلوامہ سے گزررہا تھا کہ عسکریت پسندوں نے دھماکہ خیز مادہ سے حملہ کرکے44سے زائد فوجیوں کو ہلاک کردیاتھا۔حکومت سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔