Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیکرز نے نرس کے کھاتے سے ہزاروں روپے نکال لئے

    لکھنؤ۔۔۔۔۔۔کرشنا نگرعلاقےوجے نگر میں رہنے والےنرس کے کھاتے سےسائبر ہیکرز نے ہزاروں روپے نکال لئے۔ موبائل پر روپے نکلنے کا مسیج دیکھ کرکھاتیدارکو علم ہواجس کے بعد خاتون نے اس کی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کرادی۔  وجے نگر میں مونیکا پال اہل خانہ کے ہمراہ قیام پذیر ہیں۔ ان کاپنشن کھاتہ ایس بی آئی میں موجود ہے۔ خاتون نے بتایا کہ رات گئے  موئل پر 16 ہزار روپےکھاتے نکالے جانے کا پیغام موصول ہوا جبکہ اے ٹی ایم کارڈ گھر میں ہی تھا۔خاتون نے بینک کی شاخ سےتفصیلات نکلوا کر شکایت نامہ کے ساتھ تھانے میں جمع کرادی ۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے ہیکرز کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -اجودھیا: کار اور موٹر سائیکل میں تصادم،2افراد ہلاک

شیئر: