Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: 100سے زائدسرکاری افسران کے تبادلے

لکھنؤ۔۔۔ریاستی حکومت کی جانب سے سرکاری افسران کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت نے 100سے زائد پی سی ایس افسران کے تبادلے کردیئے۔ان میں ڈی ایم، سٹی مجسٹریٹ، ایڈیشنل ڈی ایم ،ایڈیشنل کمشنر کے درجے کے افسران شامل ہیں۔ایڈیشنل تعیناتی افسر مکل سنہل نے بتایا کہ یہ تبادلے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کئے گئے ۔ان میں وہ پی سی ایس افسران شامل ہیں جنہیں ایک مقام پر تعینات ہوئے 3سال ہوگئے یا اسمبلی انتخابات کے وقت بھی وہ اسیجگہ تعینات رہے ہوں۔ عام انتخابات سے قبل یہ تبادلے انتہائی اہم سمجھے جارہے ہیں جس میں پوری ریاست کے 64آئی اے ایس ،11آئی پی ایس اور 50سے زائد پی سی ایس کے تبادلے کئے گئے۔اجودھیا میں ڈاکٹر انیل کمار کی جگہ انوج کمار جھا کو ڈی ایم تعینات کیا گیا۔ رائے بریلی میں نیہا شرما کو ڈی ایمکے عہد ے پر فائزکیاگیا۔امیٹھی میں رام منوہر مشرا کو ڈی ایم بنایا گیا۔واضح ہو کہ اجودھیا ، فیروز آباد، اٹاوہ، مین پوری، فتح پور ، رائے بریلی،بہرائچ ، رام پور، بلند شہر ، پرتاپ گڑھ، بجنور ، سون بھدر، مئو،امروہہ، کاس گنج ، سنت کبیر نگر ، گونڈا ، اوریا ، امیٹھی، سلطانپور اور مظفر نگر کے ڈیم کا تبادلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -وندے بھارت ایکسپریس کی مقبولیت،آئندہ 2ہفتےتک تمام سیٹیں بُک

شیئر: