جاوید راہو۔ جدہ
کڈیزکلب ہاؤس کی جانب سے رنگا رنگ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کو کوکب پروین اور چیئر مین سحر علی خان نے “سمپا کوکی کریشن” کی بانی سمیتا شاکر کی معاونت کیساتھ کیا۔الائیٹ گروپ سعودی عرب نے اس شاندار ایونٹ میں بھرپورتعاون کیا۔ماہرانہ اصولوں پر استوار اس ایونٹ کا اصل مقصد گھریلو با صلاحیت خواتین کے اندر خود اعتمادی کا فروغ اور ان کی پوشیدہ صلا حیتوں کو ابھارنا تھا۔مہمان خصوصی محترمہ سعدیہ کلیم پرنسپل حکمائ انٹرنیشنل اسکول اور محترمہ رخشندہ پوری بانی ہلپنگ ہینڈ سعودی عرب اور لاثانی اسپینسر ہوٹل کی مالک تھی۔خواتین اور بچوں نے مختلف نوعیت کے اسٹالز لگائے تھے۔اس کے علاوہ حاضرین کے لئے دیگر اسٹیج سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھاجس میں مختلف مقابلے اور قراندازی کے زریعہ انعامات کی تقسیم قابلِ ذکرہے جس میں الائیٹ کلب سعودی عرب کی جدہ شاخ کی انچارج محترمہ عاتکہ امیمہ مجاہد نے انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقاریب کا انعقاد خواتین اور بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور نئے راہیں دکھانے میں کارگر ثابت ہوتے ہیں۔ ہم سب کو آگے بھی مل کر اس کاروانِ کو ترقی کے منازل تک پہچانے کیلئے مل کر جدوجہد کرنی ہوگی۔آخر میں انتظامیہ کی جانب سے تمام متحرک اور ایونٹ کی کامیابی میں شامل حاضرین کو اسناد دی گئی۔عوام کی طرف سے اس کاوش کو بہت پزیرائی ملی اور مزید اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد پر زور دیا گیا۔