Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹی اغوا کرنے کے الزام میں بی جے پی رہنماسمیت 3گرفتار

کولکتہ۔۔۔ضلع بیربھوم میں اپنی ہی بیٹی کواغوا کرنے کے معاملے میں پولیس نے بی جے پی رہنما سپربھات باتیہ بال سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا۔سپربھات کی اہلیہ نے لابھپور تھانے میں بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔بیر بھوم پولیس سپرنٹنڈنٹ شیام سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ روز چند نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر بی جے رہنما کی بیٹی کو اغوا کرلیا تھا جسے شمالی دیناج پور کے دال کھولا ریلوے اسٹیشن علاقے سے بازیاب کرالیا گیا۔ابتدائی تفتیش سے اغوا کی کارروائی میں والد کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باتیہ بال اور اس کے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ اغوا کے پیچھے گھریلو جھگڑاکارفرما ہے۔پولیس نے ملزمان سے حقیقت حال دریافت کرنے کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، پوسٹر پر کالک انڈیل دی گئی

شیئر: