ریزرو بینک بی جے پی کو انتخابی مہم کیلئے منافع دے رہا ہے، کانگریس
نئی دہلی-- - -- ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے حکومت کو 28000 کروڑ روپے کا عبوری منافع دیئے جانے کے فیصلے پرکانگریس نے مودی حکومت پر سیاسی حملہ تیز کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ منافع آئندہ پارلیمانی الیکشن کے پیش نظر بی جے پی کو انتخابی مہم کیلئے دیا گیا۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ترجمان پرینکا چترویدی نےٹویٹر پر تحریر کیا کہ معیشت کو برباد کرنے کے لئے منافع، بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے لئے منافع، کسان بحران کے لئے منافع، نوٹ بندي کے اثرات سے نکلنے کے لئے منافع اور بی جے پی کے پرچار کے لئے منافع۔واضح ہو کہ آر بی آئی کے فیصلے کے بعد مختلف اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت کو ہدف تنقید بنا رکھا ہے۔