Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھٹی نہ ملنے پر اہلکار نے 4ساتھیوں کو ہلاک کردیا

پٹنہ... بہار کے اورنگ آباد ضلع میں سیکیورٹی فورس کے کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے 4 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔ سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے ملزم کانسٹیبل بلبیر سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا،تحقیقات شروع کردی گئی ۔ بلبیر سنگھ اور مرنے والے چاروں اہلکار اورنگ آباد ضلع کے نبی نگر پاور پلانٹ پر تعینات تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم بلبیر سنگھ جو اترپردیش کے علی گڑھ ضلع کا رہنے والا ہے۔ چھٹی کا خواہاں تھا لیکن اس کی درخواست منظور نہیں کی جارہی تھی۔ جمعرات کو جب وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈیوٹی دے رہا تھا تو چھٹی کے معاملے پر تلخ کلامی کے بعد بلبیر سنگھ نے سروس رائفل سے فائرنگ شروع کردی اس کی زد میں اس کے 4ساتھی بچا شرما اور امرناتھ مشرا(دونوں ہیڈ کانسٹیبل) کے علاوہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر جی ایس رام اور حوالدار ارویند رام ہلاک ہوگئے۔ اورنگ آباد کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ستیا پرکاش نے بتایا کہ چونکہ یہ معاملہ سیکیورٹی کا ہے اس لئے ریاستی پولیس اس مرکزی ایجنسی سے رابطے میں ہیں واقعہ کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملزم بلبیر سنگھ گزشتہ کئی دنوں سے ذہنی الجھن میں مبتلا تھا ۔ 

شیئر: