Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان سے انکار

جمیکا ...ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے مارچ کے وسط میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے پاکستان کے مجوزہ دورے سے انکار کردیا۔کرک انفو کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسویسی ایشن (فیکا) کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی کو مخدوش قرار دیئے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویز کو مسترد کیا۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے مجوزہ دورے کے سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لئے رواں ماہ معائنہ ٹیم بھی پاکستان بھیجنے کے امکان کو رد کردیاتاہم دونوں کرکٹ بورڈز 19 اور 20 مارچ کو فلوریڈا میں 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے ممکنہ انعقاد کے لئے رابطے میں رہیں گے۔

شیئر: