Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کالندی ایکسپریس میں دھماکہ، مسافروں نے ٹرین سے چھلانگ لگادی

کانپور۔۔۔صنعتی شہر کانپور سے 40کلو میٹر کے فاصلے پر واقع براج پور ریلوے اسٹیشن پر کالندی ایکسپریس کی عقبی بوگی میں زوردار دھماکہ ہواجس سے بوگی کے پرخچے اڑ گئے۔اس دھماکے سے مسافروں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی، متعدد مسافروں نے جان بچانے کی خاطر ٹرین سے چھلانگ لگادی ۔ٹرین کو ہنگامی حالت میںبراج پور اسٹیشن پر روک دیا گیا ۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اورمسافروں کو بحفاظت باہرنکال لیا۔پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اوراے ٹی ایس کی ٹیمیں بوگی سے پلاسٹک بیگ، اشاراتی زبان میں لکھی ہوئی ڈائری اور دھمکی آمیز خط برآمد کیا۔خط میں کانپور- دہلی شتابدی ایکسپریس اور وزیر اعظم نریندر مودی کے اسٹیج کو اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔پولیس نے چھان بین کے بعد ٹرین کو منزل کی طرف روانہ کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -کیرالامیں تعینات ہوگاملک کا پہلا سیکیورٹی گارڈ روبوٹ؟

شیئر: