Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیلکسی اے 50 اسمارٹ فون کی تفصیلات جاری‎

سامسنگ کمپنی کے اسمارٹ فون گیلیکسی اے 50 کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ اسمارٹ فون میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ اور ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر دیا جائے گا۔فون میں 6.4 انچ امولڈ ڈسپلے اور اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ ڈیوائس میں اوکٹا کور پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔ فون کی پشت پر دیے جانے والے ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں 25 میگا پکسل کا پرائمری سنسر شامل ہوگا۔اس کے ساتھ 8 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے بھی شامل ہوں گے۔ اسمارٹ فون میں فور جی ، وائی فائی ، بلیو ٹوتھ ، ایف ایم ریڈیو ، یو ایس بی ٹائپ سی اور ہیڈ فون جیک سپورٹ بھی شامل ہو گی۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز تک ہونے کا امکان ہے ۔
مزید پڑھیں:-  - - -گیلکسی ایس 10 سیریز کی مزید تفصیلات لیک

شیئر: