Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی امداد مستحق لوگوں تک نہیں پہنچی

لندن ... برطانیہ ہر سال جو خطیر رقم دوسرے ممالک کو بطور امداد دیتا ہے اور جسے ان ملکوں کی جائز ضروریات اور غریبوں کی حالت بہتر بنانے کےلئے جاری کرتا ہے ۔ وہ پوری طرح مستحق افراد اور ناداروں پر پہنچنے کی بجائے جعلسازوں اور بد عنوان اہلکاروں کے قبضے میں چل چلی جاتی ہے ۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے صرف پاکستان کو 30کروڑ پونڈ کی امداد غریبوں کی حالت بہتر بنانے کےلئے دی لیکن ایک بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ اس رقم کا کم از کم ایک چوتھائی حصہ راستے میں خورد برد کی نذر ہو گیا ۔ برطانیہ کی فراہم کر دہ رقم کا ناجائز اور غلط استعمال نائیجریا اور کئی دوسرے ممالک میں بھی ہوتا ہے ۔ نائیجریا میں عورتیں ایام حمل کی مالی امداد حاصل کرنے کےلئے رقم بٹور نے کا فراڈ کرتی ہیں ۔ یہی حال زمبابوے کا بھی ہے ۔ برطانیہ 2011ءسے ابتک ان ملکوں کو ایک ارب پونڈ سے زےادہ رقم دے چکا ۔اس حوا لے سے جاری رپورٹ کے مطابق خود برطانوی حکام اور امداد کی تقسیم پر مامور افسران وغیرہ مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ۔ اسطرح مجموعی طور پر برطانیہ کا ہر سال 201ملین پونڈ ضائع ہوتا اور اسکا خاطرہ خواہ فائدہ مستحقین کو نہیں ملتا۔

شیئر: