ابو روہان۔ دبئی
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں متحدہ عرب امارات آئی سی اے پی کے زیر اہتمام آڈیٹر آف چارٹرڈ اکاونٹس انسٹی ٹیوٹ کے ممبران نے ایک پیشہ وارانہ’ ’ڈی سی پی او“ نیٹ ورکنگ پر سیمینار منعقد کیاجس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اسلامی بینکنگ، شریعت اور سرمایہ کاری کے موضوع پر مالی رپورٹ پیش کی گئی ۔ شریعت اور انٹرنیشنل سرمایہ کاری کی رپورٹ میں تصوراتی اختلافات زیرِ بحث رہے جسے بہت سراہا گیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن ایوارڈ اینڈ ایڈیٹنگ آرگنائزیشن کے ساتھ اسلامی مالیاتی صنعت کے شرعی معیارات پر موجودہ عمل کے تحت مرکزی بینک متحدہ عرب امارات کی طرف سے بنائے گئے طریقے پر چلتے ہوئے مشقوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقعے پر قونصل جنرل پاکستان قونصلیٹ دبئی احمد امجد خان ‘ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام اور یو اے ای چیپٹر آف آئی سی اے پی ممبرز کی منیجنگ کمیٹی نے شرکت کی۔