Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019 ء کے انتخابات زندگی او رموت کا مسئلہ ہیں ، کیجریوال

    حیدرآباد- - -  -وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے 2019ء کے انتخابات کو عوام کیلئے زندگی اور موت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کے عوام نے ان انتخابات میں سمجھداری کا مظاہرہ نہیں کیا  تو ملک میں جمہوریت کا خاتمہ ہوجائیگا۔ انڈین مسلم اِنٹیلّیکچول فورم کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مودی ، امیت شاہ کی جوڑی 2019ء میں جیت گئی تو ملک کیلئے خطرناک ثابت ہوگی۔ انہوں نے امیت شاہ کے اُس اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاجس میں انہوں نے  بی جے پی کو 50 سال تک حکومت کرنے کی بات کہی تھی۔  کیجریوال نے کہا کہ ہماری یہ  کوشش ہے کہ بی جے پی کو کسی بھی طرح دہلی میں کامیاب نہ ہونے دیا جائے ۔ انڈین مسلم اِنٹیلّیکچول فورم  کے کنوینر  اور الحفیظ ایجوکیشنل اکیڈمی کے چیئرمین کلیم ا لحفیظ  نے دہلی کے وزیر اعلیٰ سے تعلیم  پر توجہ  دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ 
مزید پڑھیں:- - - -مودی نے کسانوں کو ووٹ کے لئے رقم جاری کی، چدمبرم

شیئر: