Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھائی نے بھائی کو قتل کردیا؟

بجنور۔۔۔اتر پردیش کے ضلع بجنور میں رشتوں کے تار تار ہونے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔بجنور میں ایک شخص نے اپنے بھائی کی اہلیہ سے نہ صرف صنفی روابط استوار کئے بلکہ اس پر اپنا تسلط بھی قائم کرلیا۔اس حرکت سے تنگ آکر بڑے بھائی نے اپنے دوستوں کی مدد سے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا ۔ اس واردات میں بیوی نے بھی شوہر کا ساتھ دیا۔بجنور پولیس نے گزشتہ دنوں کھیت میں ملنے والی کامل نامی شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی تھی۔ رپورٹ سے معلوم ہوا کہ اسے قتل کرکے پھینک دیاگیا تھا۔پولیس کے مطابق کامل کو بڑے بھائی دلشاد، اس کے 3دوست اور بھابھی نے مل کر قتل کردیا تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجیو تیاگی نے بتایا کہ کامل نے بڑے بھائی کی اہلیہ سے صنفی روابط استوار کررکھے تھے جس کی وجہ سے دونوں بھائیوں میں اکثر و بیشتر جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ کامل کو راستے سے ہٹانے کیلئے دلشاد نے اس کا گلا دبا کر ہلاک کردیا اور دوستوں کی مدد سےلاش قریب کے کھیت میں پھینک دی۔پولیس نے دلشاد اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا جبکہ واردات میں ملوث دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے ان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارنے کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -آگرہ : گیزر سےگیس کا اخراج ، ماں اوربیٹیاں ہلاک

شیئر: