ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی تلنگانہ کے ڈپٹی اسپیکر منتخب
حیدرآباد- - - -سکندرآباد کے ٹی آرایس رکن اسمبلی پدماراؤ گوڑ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرمنتخب کئے گئے۔ نو منتخب ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی،وزیراعلی اوردیگر عہدیداروں نے مبارکباد پیش کی ۔اس عہدہ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہفتہ کو تھی تاہم اس عہدےکیلئے صرف گوڑ نے ہی پرچہ نامزدگی داخل کیاجس پر اتفاق رائے سے انکا انتخاب عمل میں آیا۔واضح ہو کہ تلنگانہ راشٹراسمیتی میں پدماراؤگوڑ نے 2001میں شمولیت اختیار کی تھی۔2004میں وہ ٹی آرایس کے ٹکٹ پر سکندرآبادحلقہ سے کامیاب ہوئے ۔2009میں انہوںنے حلقہ صنعت نگر سے کانگریس کے امیدوار مری ششی دھر ریڈی کے ہاتھوں انتخابات میں ناکام ہوئے۔2014میں انہوں نے ٹی آر ایس کے ٹکٹ پرسکندرآباد حلقہ سے مقابلہ کیاتھا جس میں انہیں کامیابی ملی اور وہ وزیر آبکاری کے منصب پر فائز ہوئے 2018میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں سکندرآباد حلقہ سےایک مرتبہ پھر کامیاب ہوئے ۔