Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی:میٹرواسٹیشن اور ہوٹلز میں تفتیشی مہم کا آغاز،ریڈ الرٹ جاری

نئی دہلی۔۔۔خفیہ ایجنسیوں کو ملنے والی اطلاعات کے بعددہلی ، ممبئی ،حیدرآباد ، چنئی اور بنگلور میں اسپیشل سیکیورٹی فورس ہائی الرٹ کردی گئی ۔دہلی کے تمام ریستوران اور گیسٹ ہاؤسز میں تفتیشی مہم شروع کردی گئی۔دہلی پولیس ذرائع کے مطابق ملٹی پلیکس، ریلوے اسٹیشن یا بس اسٹیشن کے علاوہ آئی جی آئی ایئر پورٹ کے اندر یا باہر دہشتگردانہ حملے کا خدشہ ہے۔اس میں حملہ آورفائرنگ یا دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرسکتے ہیں۔مصروف ترین علاقہ پہاڑ گنج، قرول باغ اور مہیپالپور کے تمام گیسٹ ہاؤسز میں ٹھہرنے والے افراد کے بارے میں پوچھ گچھ اور ان کی نگرانی شروع کردی گئی۔دہلی، یوپی اور ہریانہ پولیس باہمی تعاون سے تفتیشی مہم انجام دے رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ہونیوالی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے اسپیشل سائبر سیل کوالرٹ کردیا گیا۔سیکیورٹی ایجنسیوں سے ملنے والی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر حکومت کی ہدایت پر میٹرواسٹیشن پر الرٹ جاری کردیا گیا۔ ڈی ایم آر سی اور میٹرو ٹرین میں تعینات نیم فوجی دستوں کے افسروں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سے دہلی این سی آر میں قائم تمام میٹرو نیٹ ورک پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -بھاگلپور میں فرقہ وارانہ تصادم، علاقہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل

شیئر: