Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ: لوہیا اسپتال میں مریضوں کے علاوہ تیمارداروں کیلئے کھانا مفت

لکھنؤ۔۔۔لوہیااسپتال میں اب مریضوں کے علاوہ ان کے ساتھ آنیوالے تیمارداروں کو بھی مفت کھانا فراہم کیا جائیگا۔محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر اسپتال انتظامیہ نے اس کا اہتمام کیا ۔اسپتال میں زیر علاج تقریباً450مریضوں کے ساتھ تیمارداروں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔لوہیا اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیویندر سنگھ نیگی نے بتایا کہ زیر علاج مریض کے علاوہ ایک تیماردار کو کھانا فراہم کرنے کی سہولت یکم مارچ سے شروع کردی گئی۔اسپتال میں ایک تیمار دار کو مفت کھانا فراہم کرنے کا حکم الٰہ آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 29جنوری 2019ء کو جاری کیا گیا تھاجس پر محکمہ صحت اتر پردیش نے20فروری 2019ء کو عملدرآمدشروع کردیا۔ اس سلسلے میں لوہیا اسپتال کے ڈائریکٹر نے سی ایم ایس اور ایم ایس کو اسپتال میں مفت کھانے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -حیدرآباد خواتین کیلئے محفوظ شہر بن چکا ہے ، ڈاکٹر شیکھاگوئل

شیئر: