نئی دہلی۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش کےضلع امریہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ کی جانب سے منعقدہ’’ وجے سنکلپ ‘‘ریلی سے خطاب کرتے ہوئےبی جے پی صدر امیت شاہ نے کہا کہ سیکیورٹی مضبوط بنانے ، معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے اور اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے الیکشن ہونا چاہئے نہ کہ کسیخاندان کو اقتدار میں لانے کی خواہش کی تکمیل کے لئے۔بی جے پی صدر کے مطابق ملک کے 3800سے زیادہ مقامات سے ایک کروڑ سے زائد کارکنان نے ریلی میں شرکت کی۔امیت شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے سوالات پر بھی جم کرتنقید کی۔انہوں نے سوال کیا کہ کانگریس کئی عشروں تک ملک میں حکمرانی کرتی رہی لیکن عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ ووٹ بینک کی سیاست کی ۔امیت شاہ نے یووا مورچہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں آج ایک کروڑ سےزائد کارکنان نے ریلی میں شرکت کی۔ دیگر جماعتیں ذات پات، پیسہ کی طاقت ، اقربا پروری کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لیتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سستے مکانات تعمیر کئے جائیں، مودی