Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دارالحکومت دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل، رپورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔قومی دارالحکومت دہلی کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔جکارتہ میں فضائی آلودگی سے متعلق2018ء میں رپورٹ تیار کی گئی جس میں دہلی کو 62آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا۔رپورٹ کے  مطابق فضائی آلودگی کو دوپہر ڈھائی بجے ناپا گیاجہاں آلودگی کی سطح 200سے اوپر پائی گئی۔یہ سطح صحت کے لحاظ سے نقصان دہ ہے۔رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ  فضائی آلودگی سے آئندہ سال تک تقریباً 70لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے جائیں گے اور معیشت  بری طرح متاثر ہوگی۔ جنوبی ایشیا میں حالت خوفناک ہوتی جارہی ہے۔ ہندوستان ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے شہر فضائی آلودگی کی ٹاپ20 فہرست میں شامل کئے گئے ان میں لاہور 10ویں ، دہلی 11ویں اور ڈھاکا17نمبر پر رہے ۔  آلودہ ترین شہروں میں شمار کئے جانے والے بیجنگ میں فضاصاف ستھری ریکارڈ کی گئی۔ اس فہرست میں وہ 122ویں مقام پر پہنچ گیا۔رپوٹ میں  گروگرام کو دنیا کا سب سے آلودہ  شہر قراردیا گیا۔علاوہ ازیں این سی آر کے 5شہر گرو گرام، غازی آباد ، فرید آباد ، بھیونڈی اور نوئیڈا کو آلودہ ترین شہر قراردیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیر دفاع نے دہرادون میں صاف پانی منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

شیئر: